6 فروری، 2018، 4:53 PM

امریکی دفاعی بجٹ سے 80 کروڑ ڈالر کے کے غائب ہونے کا انکشاف

امریکی دفاعی بجٹ سے 80 کروڑ ڈالر کے کے غائب ہونے کا انکشاف

امریکہ میں آڈٹ کرنے والی کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس لاجسٹک ایجںسی کے پاس کروڑوں ڈالر کے اخراجات کا حساب موجود نہیں ہے۔ایجنسی نے امریکی دفاعی بجٹ سے 80 کروڑ ڈالر کے غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کی ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی  کے پاس 80 کروڑ ڈالر کے اخراجات کا حساب نہیں مل سکا اس طرح امریکی دفاعی بجٹ سے 80 کروڑ ڈالر کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں آڈٹ کرنے والی کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس لاجسٹک ایجںسی کے پاس کروڑوں ڈالر کے اخراجات کا حساب موجود نہیں ہے۔ جن رقوم کا حساب نہیں ملا ہے ان میں سے 46 کروڑ ڈالر سے زیادہ فوجی کور انجینیئرز کے تعمیری پروجیکٹس میں استعمال ہوئے جب کہ ڈی ایل اے 10 کروڑ ڈالر کے کمپیوٹر سسٹم سمیت مجموعی طور پر 80 کروڑ کی رقم کا حساب کتاب پیش کرنے میں ناکام رہی۔

ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم آڈٹ کمپنی کی رپورٹ سے متفق ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ ہم سے مخصوص تعمیری پروجیکٹس کے تحت اپنے اخراجات کا حساب رکھنے میں کوتاہی ہوئی ہے تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ ہمارے پاس حساب موجود ہی نہیں، ہمارے پاس اصل ملکیت یا اس سے متعلق فنڈنگ کا حساب موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کا سالانہ بجٹ 40 ارب ڈالر ہے اور یہ پینٹاگون کی وسیع ترین ایجنسیوں میں سے ایک ہے جس میں 25 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔

News ID 1878550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha